(ردیف (آ
تعبیر | خواب |
دارین کی بزرگی اور حصول رفعت و شان ہو فرحت کا سامان ہو۔ | آستانہ سلامت دیکھنا |
اگر اوپر کا گرے تو صاحب خانہ پر وبال آئے یا موت وارد ہو | آستانہ کرتے دیکھنا |
نیچے کا گرے یا خراب دیکھے تو عورت پر وبال آئے یا موت وارد ہو۔ | آستانہ بوسیدہ دیکھنا |
پہلی عورت کو چھوڑ دے نئی شادی کرے۔ | آستانہ بدلتے دیکھنا |
عروت اور مرد میں نفاق اور مفارقت ہو باعث پریشانی ہو۔ | آستانہ مرمت کرنا |
دین دار ہو اسلام کا خادم ہو عقبٰی میں نجات پائے۔ | آباد مسجد دیکھنا |
ملک میں تعلیم عام ہو علم حاصل کرنے کی کوشش کرے۔ | آباد مدرسہ دیکھنا |
غیب سے مدد ملے دولت مند ہو بزرگوں کی خدمت کرے۔ | آباد خانقاہ دیکھنا |
مصیبت و آفت نازل ہونے کی نشانی ہے باعث پریشانی ہے۔ | آباد جگہ کو غیر آباد دیکھنا |
گھر کے مالک کی موت واقع ہو مصیبت پیش آئے۔ | آباد مکان گِرتے دیکھنا |
زیادتی مال اور تجارت میں نفع ہو۔ | آبلہ دیکھنا |
جو کام کرتا ہے یا ارادہ ہو یا انتظام ہو انجام بخیر ہو۔ | آب جاری ہونا |
فائدہ مند ہو فتنہ و فساد سے دور رہے۔ | آب چاہ دیکھنا |
فکر و اندیشہ لاحق ہا بتلائے رنج ہو خلائق سے خائف ہو۔ | آب شور دیکھنا |
غم و اندیشہ سے بے قرار ہو دشمن سے بے خبر ہو۔ | آبگینہ دیکھنا |
دلی مراد پوری ہو شادی جلد ہو جائے اولاد پیدا ہو۔ | آبلہ سفید دیکھنا |
درازی عمر حصول خوشی و عیش غیر مترقبہ ملے۔ | آب مصفا دیکھنا |
عمر کوتاہ ہو یا رنج و ملال ہو یا عورت بد خصلت ملے مجامعت سے ہو گا۔ | آب مکدر دیکھنا |
محنت و مشقت میں کامیاب ہو مال و منال حاصل کر لے لیکن بخیل ہو گا۔ | آبنوس دیکھنا |
خوبصورت عورت سے شادی ہو مال ہاتھ آئے۔ | آبنوس گھر میں دیکھنا |