(ردیف (ف
تعبیر | خواب |
نیک بی بی سے تعبیر ہے یدا خادم و فرزند پائے۔ | فاختہ دیکھنا |
عورت غمگین ملے مگر خود کو نفع حاصل ہو۔ | فاختہ پکڑتے دیکھنا |
مال پاکیزہ مگر کم پائےفکر و تشویش زیادہ ہو۔ | فاختہ کا گوشت کھانا |
عورت خوبصورت پائے جس سے دل میں عسشق پیدا ہو۔ | فاختہ کی آواز سننا |
اگر نیک فال نکلے تو دشمن پر فتح حاصل ہو۔ | فال دیکھنا |
دروغ گوئی سے کام لے یا مال مشکوک پائے۔ | فال پانا یا نکالنا |
پاکیزہ کلام سنے یا کہے ہدایت و تلقین کرے۔ | فالودہ کھانا یا پینا |
محنت و مشقت میں پڑےنکتہ چین ہو۔ | فالودہ بنانا |
فائدہ حاصل ہو والدین یا بزرگوں سے فیضیاب ہو۔ | فالسہ کھانا |
رنج و بلا مین پڑے خلقت گمراہ ہو۔ | فتنہ و فساد دیکھنا |
اس مقام کے لوگوں کے ہدایت پانے کا موجب ہے۔ | فتنہ زائل ہوتے دیکھنا |
تنگدستی اور مفلسی سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کرے۔ | فقیر کو مانگتے دیکھنا |
مفلس وقلاش ہو فکر معاش ہو۔ | فقیر دیکھنا |
باعث خرابی ہے رنج و غم میں مبتلا ہو۔ | فقیر سے کچھ لینا |
لوگوں کی نظروں سے حقیر ہو فکر و اندیشہ ہو۔ | فقیر خود کو بنا دیکھنا |
خوبصورت بیوی سے پیار محبت کرے۔ | فلالین کا کپڑا خریدنا |
کاروبار میں ترقی ہو عزت پائے۔ | فوج دیکھنا |
سفر طویل کرے فائدہ کم و بیش ہو۔ | فوج میں بھرتی ہونا |
رزق و دولت عام ہو خلقت با آرام ہو۔ | فوج کو لڑتے دیکھنا |
فتض و نصرت حاصل ہو مقصد برآئے آرام و راحت پائے۔ | فیروزہ پتھر دیکھنا |