(ردیف (ق
| تعبیر | خواب |
| اچھی خبر سنے بگڑا ہوا کام بن جائے۔ | قاصد کو خوش دیکھنا |
| بری خبر سنے بنا بنایا کام بگڑ جائے اولاد سے رنج ہو۔ | قاصد کو مفموم دیکھنا |
| خوشی ہو اولاد اور دوستوں سے آرام ملے۔ | قاری خوش آواز دیکھنا |
| چھوٹے موٹے رُکے کام نکل آئیں گے۔ | قاب دیکھنا |
| کوئی نحس خبر سنے اولاد اور عزیزوں سے رنج پائے۔ | قاری بد آواز دیکھنا |
| روپیہ کی لالچ میں اندھا ہو دین سے کمراہی اختیار کرے۔ | قارون دیکھنا |
| عدل و انصاف پائے راحت حاصل ہو۔ | قاضی دیکھنا |
| اگر صاحب علم دیکھے تو مرتبہ بلند ہو۔ | قاضی اپنے اپ کو دیکھنا |
| فکر و تردو میں پڑے یا خادم بے وفا پائے۔ | قالب ادمی کا دیکھنا |
| اگر بڑا خریدے تو عمر دراز پو۔ | قالین خریدنا |
| ترقی کاروبار کی علامت ہے عورت مالدار ملے | قالین نیا خوشمنا لینا |
| کسی کا مال یا غلام چھیننے کی کوشش کرے بد نام ہو۔ | قالین بیگانے پر بیٹھنا |
| کاروبار میں ترقی ہو بیرونی ممالک سے تجارت کرے۔ | قافلہ دیکھنا |
| رُکے ہوئے تمام کام پورے ہوں راحت وآرام پائے۔ | قافلہ گھر میں آتے دیکھنا |
| موت آئے یا سفر دور کا اختیار کرے۔ | قافلہ میں شامل ہونا |
| قید خانہ سے تعبیر ہے باعث عبرت ہے توبہ کرے۔ | قبر دیکھنا |
| حصول مقصد ہو مشکلات سے نجات پائے۔ | قبر معروف دیکھنا |
| تکلیف و مشکلات میں پڑے مھنت و مشقت اٹھائے۔ | قبر کھودنا |
| بغیر توبہ کے مرے۔ | قبر پر مٹی ڈالنا |
| دین و دنیا کے کام بخیر و عافیت اختیام پزیر ہوں۔ | قفل کھولنا |