(ردیف (ز
تعبیر | خواب |
رنج و غم اور دنگاوفساد میں مبتلا ہو۔ | زرشک دیکھنا |
کسی بخیل آدمی سے جھگڑا ہو جائے اور رنج اُٹھائے۔ | زرشک جمع کرنا |
دشمن سے مغلوب ہو مصیبت میں گرفتار ہو۔ | زرشک استعمال کرنا |
دشمن پرغالب آئے کامیابی ہو عزم و استقلال سے فتح یاب ہو۔، | زرہ پہننا |
بہار دانادولت مند اور ذی وقار ہو قوم کا سردار ہو۔ | زرہ تیار کرنا یا بنانا |
ناکامی کا ناعث ہے باعث ہمت بزدل مزاج ہو۔ | زرہ اتارنا |
رحمدل عادل اور غریب پرور ہو۔ | زرہ توڑنا |
اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کرے اور دولت نصیب ہو۔ | زعفران دیکھنا |
جج یا مجسٹریٹ ہو یا قاضی وقت کا ممتاز عہدہ پائے۔ | زعفران سے لکھنا |
زنجیدہ پر مال ہو مگر بعد میں خوشحال ہو۔ | زکام ہونا |
مصیبت میں گرفتار ہو سوچ و بچار میں عاجز ہو۔ | زکام سخت ہونا |
مال و دولت جمع کرے نیکی اور بزرگی پائے۔ | زکٰوۃ دینا |
اگر خوش وضع سے لیتے دیکھے تو آرام و راحت د دولت و بزرگی پائے۔ | زکٰوۃ لینا |
تکلیف اور رنج میں مبتلا ہو۔ | زکٰوۃ مجہوم سے لینا |
رنج و غم اور تکلیف اُٹھائے اگر پیپ دیکھے تو مال حرام پائے۔ | زخم دیکھنا |
غم و اندیشہ سے نجات پائے تکلیف دور ہو۔ | زخم بھرتے دیکھنا |
حق پرست اور راست گو ہو دکھ سے نجات پائے۔ | زخم دیکھنا |
مال و دولت ملے غم و اندوہ کا باعث ہے۔ | زخم بڑا دیکھنا |
جھوٹ بولنے کا موجب ہو یا دھوکہ باز ہو۔ | زبان چھوٹی دیکھنا |
باوقار سردار ہو عزت و دولت و بزرگی پائے۔ | زبر جد پتھر پانا یا ملنا |